ایل ڈبلیو ایم سی میں اقربا پروری اور کرپشن کے حوالے سے اہم انکشافات ،سی ای اوبابر صاحب دین نے اپنے قریبی عزیز راشد ظہور کو جنرل منیجر سرکل ون کی پرکشش سیٹ پر لگا کر جی ایم فلیٹ اور جی ایم آپریشن کے کمائی والے عہدوں کا چارج بھی دے رکھا ہے

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں اقربا پروری اور کرپشن کے حوالے سے اہم انکشافات ہوئے ہیں۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بابر صاحب دین نے اپنے قریبی عزیز راشد ظہور کو جنرل منیجر سرکل ون کی پرکشش سیٹ پر لگا کر جی ایم فلیٹ اور جی ایم آپریشن کے کمائی والے عہدوں کا چارج بھی دے رکھا ہے۔

جن کو داتا گنج بخش زون، سمن آباد، علامہ اقبال زون، نشتر اور گلبرگ زون کا مکمل انچارج بنایا گیا ہے۔راشد ظہور کو نوازنے اور جی ایم رکھنے کے لئے لاہور کو ایک سے دو سرکل میں تقسیم کیا گیا۔ایل ڈبلیو ایم سی جو بلدیہ عظمٰی لاہور سے بجٹ لے کر تنخواہیں ادا کرتی تھی اب اس کا بجٹ سات گنا بڑھ چکا ہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی ذیلی ایجنسی اربوں روپے کے اخراجات کی وجہ سے پرکشش بن چکی ہے ۔جہاں سی ای او لگنے کے لئے کئی اعلٰی افسران خواہش مند ہیں۔تاہم سی ای او بابر صاحب دین نے اعلٰی افسران کو خوش کر کے اپنے قریبی عزیز جی ایم راشد ظہور کے ذریعے تمام معاملات ڈیل کر رہے ہیں۔جس سے ماتحت افسران میں بددلی پائی جاتی ہے۔وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے برعکس ایل ڈبلیو ایم سی میں اقربا پروری کو پروان چڑھایا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button