سبزہ زارسکیم 300 کنال سے زائد ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی واگزار کروائی گئی،کمرشل ایریا ڈویلپ کیاجائے گا،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سبزہ زار سکیم کا دورہ کیااورسبزہ زار کے مختلف بلاکس سے واگزار کروائی گئی اراضی کاجائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور یاور بشیر ورک اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ہارون سیفی بھی ہمراہ ڈی جی ایل ڈی اے کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور یاور بشیر ورک نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کو تجاوزات کے خلاف آپریشن بارے تفصیلی بریفنگ دی اوربتایاکہ ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ مسلسل سرویلنس اور آپریشن کر رہا ہے۔واگزار کروائی گئی جگہ پر فینسنگ، وال اور بیرئیر لگا دیئے گئے ہیں۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے کہاکہ سبزہ زارسکیم میں ڈی، ایل اور کے بلاک سے مجموعی طور پر 300 کنال سے زائد ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی واگزار کروائی گئی ہے۔ایل ڈی اے واگزار کرائی گئی جگہ پر کمرشل ایریاز ڈویلپ کرے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے واگزار کرائی گئی جگہ کی باقاعدگی سے سرویلنس کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button