*جوہر ٹاؤن،جوبلی ٹاؤن اور مصطفٰی ٹاؤن میں واقع کمرشل ورہائشی پلاٹوں کی قرعہ اندازی کردی گئی، شہری ایل ڈی اے ویب سائٹ lda.gop.pkپر اپنانام چیک کرسکتے ہیں*

ایل ڈی اے کے زیراہتمام رہائشی وکمرشل پلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی کاانعقاد پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے تعاون سے ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہرٹاون میں کیاگیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے قرعہ اندازی کی تقریب میں شرکت کی۔جوہرٹاون،جوبلی ٹاؤن اورمصطفی ٹاؤن میں واقع کمرشل ورہائشی پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی گئی ۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے کہاکہ قرعہ اندازی میں جن خوش نصیبوں کے پلاٹ نکلے ہیں انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ایل ڈی اے نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے مکمل طور پر ٹرانسپیرنٹ قرعہ اندازی کی۔قرعہ اندازی میں جوہرٹاون کے7 مرلے اور ایک کنال، مصطفی ٹاون کے دو مرلے اور جوبلی ٹاون کے دس مرلہ کے رہائشی وکمرشل پلاٹس رکھے گئے۔ڈی جی طاہرفاروق نے کہاکہ شہریوں کو سستی اور بہترین رہائشی منصوبوں کی فراہمی کیلئے ایل ڈی اے بھرپور کام کر رہا ہے۔ ایل ڈی اے شہریوں کو اپنی سکیموں میں واقع پلاٹ تین سال کی آسان اقساط میں دے رہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت عام آدمی کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔ قرعہ اندازی میں 794 کامیاب درخواست گزاروں نے شمولیت کی۔جوبلی ٹاؤن کے لیے 275، جوہر ٹاؤن 7 مرلہ کے لیے 127, ایک کنال کے لیے 107 اور مصطفی ٹاون کے لیے 285 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایاکہ پی آئی ٹی بی نے سوڈو کوڈ کے ذریعے مکمل ٹرانسپیرنٹ طریقے سے قرعہ اندازی کی۔قرعہ اندازی میں کامیاب شہری تین سال کی 12 مساوی اقساط پر ادائیگی کریں گے۔ایل ڈی اے نے مزید رہائشی وکمرشل پلاٹس قرعہ اندازی کے لیے مارکیٹ میں پیش کیے ہیں۔ قرعہ اندازی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے شہری ایل ڈی اے ویب سائٹ lda.gop.pkپر اپنانام چیک کرسکتے ہیں۔قرعہ اندازی میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ایڈیشنل ڈی جی سپیشل انیشیٹیو، چیف ٹاؤن پلانر، چیف آئی ٹی آفیسر، ڈائریکٹر آکشن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button