ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے ایل ڈی اے ہاؤسنگ ونگ کے افسران کی ملاقات ہوئی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹرانسفر پوسٹنگ کے بعد چارج سنبھالنے والے افسران کو ٹاسک سونپے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے، سروس ڈیلیوری بہتر بنانا ہو گی۔

سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر آئی درخواستوں کی پراسیسنگ بروقت یقینی بنائی جائے۔ ریکارڈ کی سفٹنگ پر خصوصی توجہ دینا ہوگی، تاخیری حربے قابل قبول نہیں ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے افسران کو ہدایت کی کہ ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی پر قبضہ و تجاوزات کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔ہر ڈائریکٹر اپنے اپنے ایریاز کی باقاعدگی سے سرویلنس یقینی بنائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ ان کی کارکردگی سے مشروط ہو گی۔ہاؤسنگ افسران فیلڈ میں نظر آئیں، اپنی سکیموں کی بہتری کے لیے اقدامات کریں۔ افسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے "کے پی آئیز” مرتب کیے جائیں گے۔ نئے تعینات ہونے والے افسران کی کارکردگی کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے گا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یوپی، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، ڈائریکٹر انوائرمنٹ، ڈائریکٹر سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر اور ہاؤسنگ کے افسران نے شرکت کی۔






