ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے تحصیل رائیونڈ کے مختلف مقامات کے دورے، جیا بگا روڈ، صوئے آصل، ،رائیونڈ بائی پاس، بستی آمین پورہ پر صفائی اقدامات کا جائزہ

کلین مشن کے حوالے سے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل رائیونڈ کے مختلف مقامات کے دورے کیے. انہوں نے جیا بگا روڈ، صوئے آصل، ،رائیونڈ بائی پاس، بستی آمین پورہ پر صفائی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا،اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ اور ایل ڈبلیو ایم سی حکام نے صفائی اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک نظر آئیں اور گندگی کے پوائنٹس کلئیر کریں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی مشن کامیاب بنانے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ گلی، محلوں و کوچوں میں صفائی میکانزم کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی فوکس کریں. انہوں نے کہا کہ بصری آلودگی کا سبب بننے والی اشیاء کو فی الفور ہٹایا جائے اور بینرز، پوسٹرز، ہورڈنگز و فلیکسز کو اتروایا جائے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمہ، جھگیوں و مویشیوں کے انخلاء کے لئے آپریشنز جاری رکھے جائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے. انہوں نے کہا کہ مویشیوں و جھگیوں کی شہری آبادی سے متبادل جگہوں پر منتقلی کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن کی تکمیل کے لئے فیلڈ آپریشن جاری ہے.

جواب دیں

Back to top button