وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ”پنجاب ڈویلپمنٹ پلان“ پرپیشرفت کی رپورٹ پیش

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے 52 شہروں کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کریٹیکل،موسٹ کریٹیکل اور نان کریٹیکل ورک پر کام تیزی سے جاری ہے۔51 شہروں میں تقریباً 40 فیصد موسٹ کریٹیکل ورک مکمل کر لیا گیا۔ اجلاس کو تبایا گیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کا پہلا فیز مکمل کر لیا گیا جبکہ فیز ٹو 76 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ فیز تھری کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔ جون کے آخر تک لاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز ٹو مکمل کر لیا جایگا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تایخ میں پہلی بار لاہور کی 16410 گلیوں کی اپ گریڈیشن اور بیوٹیفکیشن کی جائیگی۔ ایک دن میں لاہور کی 60 گلیاں اپ گریڈ اور بیوٹیفائی کی جا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ”پنجاب ڈویلپمنٹ پلان“ پرپیشرفت کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پورے صوبے کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کی ترقی کا پہیہ اب رکنے والا نہیں،جو کہا وہ کر دکھا رہے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 51 شہروں میں بارشی پانی کے نکاس کا اوسطاً 40 فیصد اہم ترین کام مکمل کر لیا گیا۔ کمالیہ میں 70 فیصد، گوجرہ میں 65 فیصد بارشی پانی کی نکاسی کے پراجیکٹ کو ریکارڈ سپیڈمیں مکمل کیا جارہا ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چیچہ وطنی میں 55 فیصد کریٹیکل ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔ جوہر آباد آباد اور جلال پور جٹاں میں 44 فیصد نکاسی کا کام مکمل کر لیا گیا۔ 6.6 ارب روپے سے 46 سکشن مشینیں 45 جیٹنگ مشینیں، 100 ڈی واٹرنگ سیٹس اور 77 ڈی سلٹنگ مشینری کی فراہمی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جون کے آخر تک 52 شہروں کو جدید مشینری کی فراہمی کر دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ گجرات سے بڑی مقدار میں پانی ڈرین کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ارلی مون سون کے لیے جلد مگر فول پروف اقدامات کی ہدایت کی اور کہاکہ مون سون سے قبل تیاریاں مکمل کریں، کسی بھی کوتاہی پر سخت کارروائی ہوگی۔ مون سون کے سیزن کی پیشگی تیاریاں مکمل کریں، کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حفاظتی پروٹوکول یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔بریفنگ میں تبایا گیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت تمام مقرر کردہ ٹائم لائن میں ٹارگٹس حاصل کر لئے گے جبکہ باقی پر کام جاری ہے۔اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے ہفتہ وار ٹارگٹس کی رپورٹ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو پیش کی گئی۔ لاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز ون کے تحت مزید سٹریٹس کو اپ گریڈ کیا جاے گا۔ گلیوں میں سیورج ورک، ٹف ٹائل،خوبصورت کلرڈ ٹائل نصب کی گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اپ گریڈڈ سٹریٹس کا پیکٹورل جائزہ لیا اوراطمینان اظہار کیا۔ بریفنگ میں بتایا گی اکہ ایم ایل سی، واسا اور دیگر اداروں کا کام تیزی سے تکمیل کے قریب ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سوچتی ہوں کہ لوگ ان تباہ حال گلیوں میں کیسے رہتے ہونگے۔وہ مائیں خوش ہیں جو کہتی ہیں کہ ہمارا بیٹیوں کا رشتے نہیں آتے کہ گلیوں میں تو پانی ہے گزرنے کی جگہ،بدبو ہے۔ 16 ہزار اپ گریڈ ہونے والی گلیوں کی حالت جانوروں کے غلیظ طویلے کی مانند تھی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اچھر بازار اپ گریڈیشن کا 85 فیصد مکمل ہوچکا ہے جبکہ رواں ماہ اچھرہ بازار کا کام مکمل ہوجائیگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اپ گریڈڈ اچھرہ بازار کا خود افتتاح کرنے کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ بچپن میں اچھرہ بازار جایاکرتے تھے،اچھرہ بازار کوُنہ سنبھالتے تو تاریخی بازار برباد ہو جاتا۔پنجاب میں ”آئی واش“ کا دور ختم—اختیارات دیے ہیں تو جوابدہی ضرور ہوگی۔ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس میں وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہر کام پرفیکشن کے ساتھ ہونا چاہیے، آئی واش’ کا زمانہ گزر گیا۔ آپ کو بااختیار بنایا گیا ہے، نتائج دینا اب آپ کی ذمہ داری ہے۔پنجاب کے تمام ڈی سیز اپنے اضلاع میں ترقیاتی خلا (Gaps) کی نشاندہی کریں اور نئے سال کا جامع پلان لائیں۔ ہر ضلع اپنا کنسلٹنٹ ہائر کرے، پنجاب ڈویلپمنٹ پلان میں موجود ہر خامی دور کی جائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور سمیت صوبے بھر میں سروس روڈز کی فوری مرمت اور اپ گریڈیشن کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سیز کو صاف پانی، بیوٹیفکیشن اور مثالی گاؤں پروگرام کی مانیٹرنگ خود کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنرز کو ارلی مون، پنجاب ڈویلپمنٹ پلان اور سیفٹی پروٹوکل پر سخت ہدایات جاری کیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کے حوالے سے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے بیک ٹو بیک سوالات بھی کیے۔ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کا حکم دیا اور کہا کہ ترقیاتی کاموں کے لیے جو سڑکیں توڑی گئیں، انہیں فوری مکمل کیا جائے۔ عوام کو دشواری برداشت نہ قابل قبول، ترقیاتی کام ادھورے چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایل ڈی اے سڑکوں سے گڑھوں کا خاتمہ کرے،اسفالٹ کی نئی تہیں بچھائی جائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیروز پور لاہور روڈ کی دونوں سروس لینز کو اینڈ ٹو اینڈ اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے ارلی مون سون کے پیشِ نظرڈی سیز کو ‘الرٹ کال جاری کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مون سون کی تیاریوں میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، 100 فیصد ریڈینس (Readiness) یقینی بنائیں۔ عید الاضحی آپریشن گزشتہ سال سے بہتر انتظامات ہونے چاہئیں۔ عید صفائی آپریشن میں کوئی کوتاہی یا عذر قبول نہیں کیا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آندھی اور طوفان کے بعد سڑکوں سے پلاسٹک بیگز کی فوری صفائی کابھی حکم دیا اور کہا کہ دفاتر،سڑکیں ”اسپک اینڈ اسپین“ ہونی چاہئیں اورافسران فیلڈ میں نظر آئیں۔میری ہدایات پر من و عن عمل کریں، کسی کولاعلمی کا عذر پیش کرنے کی اجازت نہیں۔

جواب دیں

Back to top button