وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں شدید بارش کے مختلف علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہونے کا قریب سے جائزہ لیا اور میئر حیدرآباد سے رابطہ کرکے نکاسی آب کی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے پانی کی فوری نکاسی کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی۔بارش کے بعد حیسکو کے فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی جس کے باعث نکاسی آب کے پمپنگ اسٹیشن عارضی طور پر بند ہو گئے اور نکاسی کا عمل متاثر ہوا۔ وزیراعلیٰ نے وزیر توانائی ناصر شاہ کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر حیسکو حکام سے رابطہ کرکے پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی بحال کروائیں۔مراد علی شاہ نے عوام کی مشکلات کم کرنے کےلیے تمام اہم سڑکوں کو جلد از جلد قابلِ آمدورفت بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، ٹریفک پولیس اور ریسکیو اداروں سمیت تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی تعاون کے ساتھ کام کریں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے زور دیا کہ عوام کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اضافی احتیاطی اقدامات کی بھی ہدایت کی، جن میں نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس اور عملے کو الرٹ رکھنا، بجلی کے خطرات والے مقامات پر وارننگ بورڈز نصب کرنا، 24 گھنٹے فعال کنٹرول رومز قائم رکھنا اور میڈیا کے ذریعے بروقت عوام کو معلومات فراہم کرنا شامل ہیں۔وزیراعلیٰ نے شہریوں سے اپیل کی کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متعلقہ حکام سے تعاون کریں تاکہ ممکنہ خطرات کو کم کیا جا سکے۔ سندھ حکومت مون سون کی بارشوں سے پیدا ہونے والی مشکلات کو کم کرنے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ سندھ نے مالی سال 2026.27 کا بجٹ پیش کردیا،تنخواہ اورپنشن میں 7 فیصد اضافہ، کم ازم کم اجرت بڑھاکر 43 ہزار مقرر
1 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محصولات جمع کرنے والے محکموں کا اجلاس*
2 دن ago
گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کارروائی کا حکم،گندم ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار کو ریگولیٹ کیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ اجلاس*
3 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نو تعمیر شدہ عظیم پورہ فلائی اوور کا افتتاح کر دیا*
Related Articles
*ملیر کے عوام کےلئے خوشخبری، این آئی سی وی ڈی اور حسن سلیمان ہسپتال میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط*
5 دن ago
سکھر سے روہڑی، جدید اور آسان سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے جمالو ٹرین کا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل
1 ہفتہ ago



