دریائے راوی سیلابی صورتحال،کمشنر لاہور آصف بلال لودھی موضع موہلنوال/تھیم پارک سوسائٹی اور فرخ آباد پہنچ گئے

کمشنر لاہور آصف بلال لودھی دریائے راوی سیلابی صورتحال میں افراد کی بحفاظت منتقلی کیلئے موضع موہلنوال/تھیم پارک سوسائٹی اور فرخ آباد پہنچ گئے۔ کمشنر لاہور نے ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھیم پارک سے لوگوں کی محفوظ مقامات منتقلی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے موضع موہلنوال آبادی کی گلیوں اور عقبی نشیبی ایریا کا دورہ کیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ ہر گھر پر دستک دیکر سوفیصد انخلاء کو چیک کیا جائے، کمشنر لاہور نے افراد کی بحفاظت منتقلی کیلئے اے سیز کو حکومتی ہدایات پر زیرو ٹالرنس کے نفاذ کی ہدایت دی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بلند آہنگ اناونسمنٹس اور فورس کی مدد سے لوگوں کو اس ایریا میں آنے سے روک دیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ امدادی ادارے موجود ہیں، پاک فوج کے جوان بھی ضلعی انتظامیہ کی سپورٹ کیلئے موضع موہلنوال و دیگر مقامات پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button