واہگہ زون میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات کی انکوائری رپورٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کو ارسال، ارم الطاف، ارسلان جمیل، صنابل، سلیم، عاقب،تنویر احمد ملوث قرار

بلدیہ عظمٰی لاہور کے واہگہ زون میں 86 غیر قانونی کمرشل تعمیرات کی انکوائری رپورٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کو بجھوا دی گئی ہے۔زونل آفیسر پلاننگ اور بلڈنگ و انفورسمنٹ انسپکٹرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔انکوائری آفیسر میٹروپولیٹن آفیسر آرکیٹیکٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور ڈاکٹر رائے امتیاز حسن نے 134 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ بجھوائی ہے۔جس کے مطابق بغیر کمرشل نقشہ 86 عمارتیں 2023 سے 2025 کے دوران بنوائی گئیں۔فروزن ایریا جی ٹی روڈ پر بھی غیر قانونی کمرشل تعمیرات مکمل کروائی گئیں۔ماسٹر پلان کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔اعلٰی افسران نے بھی بزنس رولز 2017 کے تحت صورتحال پر اپنی ذمہ داری پوری نہ کی اور چشم پوشی کا مظاہرہ کیا۔انکوائری آفیسر کی طرف سے زونل آفیسر پلاننگ واہگہ زون ارم الطاف، بلڈنگ و انفورسمنٹ انسپکٹرز ارسلان جمیل،صنابل صلاح الدین، محمد سلیم،حافظ عاقب اور تنویر احمد کو ملوث قرار دے کر ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button