ضلعی انتظامیہ لاہور کے کلین مشن کے تحصیل وائز روزانہ کی بنیاد پر دورے جاری ہیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل کینٹ کے مختلف مقامات کے تفصیلی دورے کیے. انہوں نے جندھڑی،درگ پورہ و ڈیڑھ پنڈی و رنگ روڈ سروس لین، غازی روڈ و ڈیفنس روڈ و اطراف میں صفائی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا.

سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ، ایل ڈبلیو ایم سی و واسا حکام بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. ڈی سی لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کی کہ گندگی کے پوائنٹس کی نشاندہی کر کے بہترین صفائی انتظامات یقینی بنائیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ صفائی میکانزم میں کسی قسم کی لاپرواہی یا غفلت نہ برتیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ رنگ روڈ سروس لین کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ اور ایل ڈبلیو ایم سی بطور ٹیم ورک صفائی نظام میں مزید بہتری لائیں. انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے صفائی کا ہونا بہت ضروری ہے، ڈی سی لاہور نے اپیل کی کہ شہری بھی صفائی کو اپنا ذریعہ شعار بنائیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں.






