وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کے زیر صدارت دیامر بھاشہ ڈیم کے متاثرین کے حوالے سے اہم اجلاس

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کے زیر صدارت دیامر بھاشہ ڈیم کے متاثرین کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنی، سیکریٹری وزارت امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران ظفر حسن، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، پی این ڈی فائنانس اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر دیامر بھاشہ ڈیم کی متاثرین کی مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ابھی تک زمین اور گھروں کے معاوضے کے مد میں 151 ارب روپے دیئے جا چکے ہیں،

تفصیلی گفتگو کے بعد وفاقی وزیر جو وزیراعظم کی طرف سے خصوصی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے کہا کہ اگرچہ 151 ارب کا معاوضے دیئے جا چکے ہیں، مگر بقایہ 2010 اور 2015 کے معاہدات پر عمل ہوگی،جو واپڈا گلگت بلتستان حکومت اور متاثرین کے درمیان ہو. انہوں نے کہا کہ جو جائز تحفظات ہے متاثرین کی ہر قیمت پر دور کی جائے گی انہوں نے کہا کہ چلاس میں کیڈٹ کالج،سکولوں اور صحت کے مد وغیرہ بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، وفاقی وزیر انجینیر امیر مقام نے مزید کہاکہ متاثرین کی کمیٹی کو حکومتی کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کر دیے جائے۔

جواب دیں

Back to top button