وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خواتین،بچوں اورکمزور طبقات کیلئے قابل تحسین اور منفرد اقدام اٹھایا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کے نمایاں بازاروں میں خواتین کے تحفظ کے لئے”ویمن پولیس سکواڈ“قائم کر دیئے گئے اورصوبہ بھر میں گشت شروع کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے حکم پربازاروں میں رش کے اوقات میں خواتین اوربچوں کے تحفظ کیلئے خصوصی”ویمن پولیس سکواڈ“ گشت کریں گی۔ ویمن پولیس سکواڈ کی پیدل، سائیکل اورموٹر سائیکل سوار ٹیمیں بازاروں اورمارکیٹوں میں گشت کریں گی۔ ویمن پولیس سکواڈبازا روں اورمارکیٹوں میں شاپنگ کیلئے آنے والی خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کرے گا۔ویمن پولیس سکواڈ بازاروں میں سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گا۔ ویمن پولیس سکواڈ شاپنگ کیلئے آنے والی خواتین،بچیوں کو پریشان کرنے کے واقعات کا سدباب بھی کرے گا۔ بازاروں میں عید کے رش کے باعث خواتین سے موبائل،پریس چھیننے اورڈکیتی وغیرہ کے واقعات کو روکنے میں مدد ملے گی۔ ویمن پولیس کے پیدل سکواڈ بھی بازاروں اور مارکیٹوں میں نگرانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، چینیوٹ، بورے والا، وہاڑی، خانیوال اور دیگر شہروں میں ویمن پولیس سکواڈ کا بڑے تجارتی مراکز میں گشت شروع ہوگیا۔ لاہور میں ڈولفن پولیس کا خصوصی سکواڈ بھی مارکیٹوں اوربازاروں میں خواتین بچوں کے تحفظ اورمعاونت کیلئے تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈولفن کا کوئیک رسپانس سائیکل سکواڈ لاہور کے65 بڑے تجارتی مراکز پر تعینات کیا گیا ہے۔ لاہور کے ڈی ایچ اے رایا، وائی لاگ،اچھرہ،ا نار کلی اور لبرٹی مارکیٹ میں سائیکل سکواڈ پٹرولنگ کر رہا ہے۔ کوئیک رسپانس سائیکل کے ساتھ ڈولفن بائی سکواڈ اور پی آر یو بھی موجود ہوگا۔ لاہور بھر میں 4ہزارزائد پولیس اہلکار سپیشل سکواڈ ڈیوٹی پر مامور ہوگا۔ ڈولفن پولیس کا فرینڈلی یونٹ افطار کے بعد مارکٹیں بند ہونے تک گشت کرے گا۔ بائی سائیکل پر مشتمل ڈولفن فورس سکواڈمعروف گلیوں،معروف بازاروں،مارکیٹوں اورگنجان علاقوں میں گشت کرے گا۔ اوکاڑہ میں پہلا ویمن پولیس سکواڈ پوری طرح متحرک کردیا گیا۔ پیدل،سائیکل اورموٹر سائیکل سوارپولیس کانسٹیبل نے معروف اورگنجان بازاروں میں گشت شروع کردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ حکومت ہی نہیں پوری سوسائٹی کی ذمہ داری ہے۔بازاروں اور گلیوں میں خواتین کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔خواتین نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کومارکیٹوں میں پہلی مرتبہ خواتین کے تحفظ کیلئے باقاعدہ ویمن پولیس سکواڈ کا قیام کو مستحسن اقدام قرار دیاہے۔خواتین کے ساتھ ساتھ ہراسمنٹ کے واقعات کے بارے میں خواتین پولیس اہلکاروں کو آگاہ کرنا آسان ہے۔خواتین نے کہا کہ ویمن پولیس سکواڈ کے قیام کے بعد شاپنگ کے دوران خود کو زیادہ محفوظ اورمطمئن تصورکرتے ہیں۔
Read Next
1 دن ago
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر کا دورہ
2 دن ago
ستھراپنجاب میں کام نہ کرنے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،مریم نواز کی ایس او پیز تشکیل دینے کی ہدایت
3 دن ago
CM Punjab orders improved cleanliness across housing societies, commercial areas in Punjab
4 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت
4 دن ago
پنجاب حکومت نے 35 تحصیلوں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈرنکنگ واٹر بوتل پر چارجز لگانے کی ابتدائی تجویز مستر دکر دی
5 دن ago
پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 12 ارب 52 کروڑ کے فنڈز،900یوسی سیکرٹریز کی بھرتیوں،پیدائش و اموات رولز،سینی ٹیشن فیس محکمہ ایکسائز کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی
5 دن ago
CM Maryam Nawaz Meets JICA President Dr Akihiko Tanaka; Agrees to Expand Cooperation in Public Welfare Sectors
6 دن ago


