سندھ حکومت کا بچوں کی پیدائش کی 100 فیصد رجسٹریشن یقینی بنانے کیلئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

رجسٹریشن کو لازمی بنانے کے لیے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کو لازمی بنانے کے لیے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت بچوں کی پیدائشی رجسٹریشن سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری صحت، سیکریٹری آئی ٹی، ڈی جی نادرا اور حکام محکمہ بلدیات سمیت دیگر شریک ہوئے۔

بچوں کے صحت، تعلیم اور دیگر حقوق کی فراہمی کہ لئے پیدائش کی رجسٹریشن بنیادی قدم ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں پیدائش کی رجسٹریشن کو مفت کر دیا ہے۔بچوں کو حفاظتی ٹیکوں، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں رجسٹریشن معاون ہوگی۔

برتھ رجسٹریشن کہ لئے سرکاری و نجی اسپتالوں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز سور دیگر زرائے سے ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا۔اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت پیدائش، شادی، طلاق اور موت کی رجسٹریشن لوکل گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

Back to top button