*چیئرمین بورڈ ملک بلال ذوالفقار کھوکھر کی زیرِ صدارت ایل ڈبلیو ایم سی کی سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد*

چیئرمین بورڈ ملک بلال ذوالفقار کھوکھر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی زیرِ صدارت ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس میں سالانہ جنرل اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین بورڈ ملک بلال ذوالفقار کھوکھر، سی ای او بابر صاحب دین سمیت دیگر بورڈ ممبران نے ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

خصوصاًستھرا پنجاب مہم میں نمایاں کارکردگی پر ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی گئی۔اہم اجلاس میں عیدالفطر صفائی پلان کا جائزہ بھی لیا گیا۔چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر کا کہنا ہے کہ شہریوں کو عید الفطر پر صاف اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ پر عزم ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تمام ورکرز کو عید الفطر کی تنخواہ 26 مارچ سے قبل ادا کی گئی جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ کی جانب سے فیلڈ سٹاف ورکرز،سینٹری سپر وائزرز،ڈرائیورز اور ہیلپرز کو اضافی عید بونس کی ادائیگی بھی کر دی گئی ہے۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اس اہم تہوار کے موقع پر ایل ڈبلیو ایم سی سے بھرپور تعاون کریں۔شہر میں صفائی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button