وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر نان فارمل ایجوکیشن مراکز پانچ اضلاع جیکب آباد، کشمور، میرپورخاص، تھرپارکر، اور عمرکوٹ میں قائم کیے جائیں گے۔ڈائریکٹوریٹ آف لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن (DL&NFE) کی طرف 10 شراکت دار تنظیموں کے معاہدے پر دستخط،غیر رسمی تعلیمی (NFE) دینے کے اس اقدام سے 15000 آئوٹ آف اسکول بچوں روایتی تعلیم نظام سے ہٹ کر تعلیم حاصل کرنے میں مدد دی جائے گی۔

اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ زاہد علی عباسی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سیکریٹری سکولز زاہد علی عباسی نے کہا کہ حکومت روایتی تعلیمی نظام کے ساتھ غیر رسمی اقدامات پر بھی کام کر رہی ہے.سکول سے باہر بچوں کو تعلیم کے حصول میں مدد کے انہیں فنی تربیت بھی دی جاۓ گی تاکہ وہ فوری روزگار حاصل کر سکیں۔ سیکریٹری زاہد علی عباسی،چیف ایگزیکٹو ایڈوائزر، کرکیولم ونگ، اور ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر فوزیہ خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر STEDA رسول بخش شاہ، ڈائریکٹر لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن (LNFE) سندھ عبدالجبار مری، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن مولابخش شیخ، سندھ مدرسہ بورڈ کے جنرل سیکریٹری شفیق الرحمن پراچہ، ڈپٹی چیف ایڈوائزر JICA عابد گل اور دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ شراکت دار تنظیموں نے نمائندوں نے شرکت کی۔






