وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور کے بارشی پانی کو محفوظ کرنے کے لیے زیر زمین واٹر ٹینکس کی تعمیر کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد کے ہمراہ وارث روڈ زیر زمین واٹر ٹینک منصوبہ کا افتتاح کیا، ایم ڈی واسا غفران احمد نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ کو زیر زمین ٹینک کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وارث روڈ زیر زمین واٹر ٹینک منصوبہ546 ملین کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا جبکہ 15 لاکھ گیلن بارشی پانی کو محفوظ کیا جا سکے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے قبل بارش سے وارث روڈ سے ملحقہ آبادی متاثر رہتی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے عوام الناس کے مسائل کے فوری حل کیلئے وسائل فراہم کیے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے منصوبے کو تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بروقت مکمل کرنے کی ہدایات دیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام تعمیراتی کام میں اعلیٰ معیار اور جدید ٹیکنالوجی کو یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبہ طویل المدتی فوائد فراہم کر سکے۔منصوبے کے دوران مقامی آبادی کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو، اس کے لیے متبادل انتظامات بھی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ۔
Read Next
12 گھنٹے ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
13 گھنٹے ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
13 گھنٹے ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
18 گھنٹے ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
1 دن ago






