وفاقی محتسب کے افسران کی حضرو میں کھلی کچہر ی متعدد شکایت کنندگان کی گیس، بجلی اور نادرا کے خلاف شکایات مو قع پر ہی حل کروا دیں

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ایڈوائزر میجر جنرل (ر) ہا رون سکندر پاشا اور کنسلٹنٹ خالد سیال نے حضرو ضلع اٹک میں کھلی کچہر ی کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکا یات سنیں اور متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کر کے گیس، بجلی اور نادرا کے خلاف متعدد شکایات مو قع پر ہی حل کر وا دیں۔کھلی کچہری میں شکایت کنند گان نے بجلی، گیس، نا درا، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام، نیشنل ہا ئی وے اتھارٹی، کنٹو نمنٹ بورڈ، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اور پاکستان پوسٹ آفس کے علاوہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے خلاف بڑ ی تعداد میں شکایات پیش کیں۔

زیا دہ تر شکا یات بجلی و گیس کے کنکشن اور زا ئد بلوں، بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام سے ما لی امداد نہ ملنے اور شنا ختی کا رڈ کے اجرا ء میں تا خیر سے متعلق تھیں۔ وفاقی محتسب کے افسران نے متعلقہ اداروں کو شکایات کے ازالے کے لئے مو قع پر ہی احکا مات جا ری کئے۔ متعدد شکا یت کنندگان نے بتایا کہ ان کے بجلی کے ناجائز بل درست نہیں کئے جارہے۔ بجلی و گیس کے کنکشن کے لئے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرا ئے مگر ابھی تک ان کے کنکشن نہیں لگے۔ کھلی کچہری کے بعد وفاقی محتسب کے افسران نے حضرو میں تحصیل انتظا میہ کے افسران سے بھی ملاقات کی اور ان سے عوا می مسائل کو حل کر نے کے حوالے سے با ت کی۔ کھلی کچہری میں وفاقی اداروں کے مقامی افسران اور حضرو کی اسسٹنٹ کمشنر عا ئشہ بدر سمیت ضلعی انتظا میہ کے مقا می افسران اور میڈ یا کے نما ئند وں نے بھی شر کت کی۔ قبل ازیں وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر نے وفاقی محتسب کے با رے میں آ گا ہی لیکچر بھی دیا۔ کھلی کچہر ی کے بعد وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر نے میڈ یا کے نما ئند وں کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ میڈ یا کی وجہ سے عوام النا س میں وفاقی محتسب کے با رے میں آ گا ہی پیدا ہو رہی ہے۔انہوں نے میڈ یا کے سوا لا ت کے جوا بات بھی دئیے۔

جواب دیں

Back to top button