کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت شہر کے ٹریفک چوکنگ پوائنٹس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ سی ٹی او لاہور اور ٹیپا نے شہر میں ٹریفک چوکنگ پوائنٹس، وجوہات اور انٹروینشنز پر بریفنگ دی۔ کمشنرلاہور نے شناخت کردہ ٹریفک چوکنگ پوائنٹس میں انٹروینشنز کے لیے پہلے ماک مشق کرانے کی ہدایت کردی ۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ ٹریفک ایجوکیشن اور ٹریفک آگاہی کے لیے بھی پلان مرتب کیا جائے۔ کمشنرلاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر میں متفرق جگہوں پر تجاوزات، پارکنگ کمی بھی ٹریفک چوکنگ کا باعث ہیں۔ کمشنر لاہور نے ٹریفک کاونٹ، کاربن اخراج کی بنیاد پر ٹریفک چوکنگ پوائنٹس کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ ٹریفک چوکنگ پوائنٹس کو معمولی انٹروینشن، چوک ڈیزائین تبدیلی اور بڑی انٹروینشنز سے کلیئر کیا جاسکتا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹریفک پولیس و ٹیپا کی جوائنٹ کمیٹی نے شہر میں مختلف چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی ہے۔شہر کی بعض سڑکوں و چوکوں پر ٹریفک انجینئرنگ، روڈ ڈیزائین میں معمولی انٹروینشنز کی ضررت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل عمارات کے منظور شدہ پارکنگ ایریاز میں پارکنگ ہی ہونی چاہیے۔ انفورسمنٹ کرائیں۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیپا اور ٹریفک پولیس نے شہر میں 81 معمولی تا بڑے چوکنگ پوائنٹس شناخت کیے ہیں ۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ روڈ ڈیزائین تبدیلی، پیچ ورک، سائن بورڈز، ٹائر کلرز انسٹالیشنز کے ذریعے ٹریفک روانی کو قائم کیا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے شرکت کی جبکہ ڈی سی لاہور نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
Read Next
8 گھنٹے ago
کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اہم اجلاس، ایف ڈی اے کے زیر اہتمام ترتیب دیئے گئے فیصل آباد ماسٹر پلان کے ڈرافٹ کا جائزہ
2 دن ago
ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز کاضلع بھر کےصنعتی یونٹس کی انسپکشن کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
2 دن ago
*کمشنر لاہورمریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس۔ عمارات سیفٹی سروے، بوائلرز، بیوٹیفکیشن و پارک بہتری کا جائزہ*
2 دن ago
*صوبہ بلوچستان کے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کا لاہور کا دورہ۔ کمشنر لاہور مریم خان نے اے سی ز کو خوش آمدید کہا*
3 دن ago
*کمشنر لاہورمریم خان کا ڈویژنل دفتر کے موٹرسائکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کا جائزہ*
Related Articles
ڈی سی آفس لاہور میں بسنت مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم،فری سیفٹی راڈز کی تقسیم جاری ہے،کمشنر لاہور مریم خان
1 ہفتہ ago
ضلع لاہور کی حدود میں محفوظ بسنت کے حوالے سے موٹرسائیکلز پر مفت سیفٹی راڈز لگانے کی مہم کا افتتاح
1 ہفتہ ago




