ایم سی ایل سی بی اے یونین کے صدر گل نواز خان سواتی کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور،عہدہ سے فارغ

رجسٹرار آف ٹریڈ یونینز پنجاب نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کی سی بی اے یونین کے صدر کو فارغ کر دیا ہے۔گل نواز خان سواتی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی منظوری دے دی گئی ہے جس کا باقاعدہ سرکاری نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔خدمت گروپ حقیقی ایمپلائز یونین نے اپنے اجلاس میں صدر گل نواز خان سواتی کے خلاف عدم اعتماد کیا تھا۔ایگزیکٹو باڈی اجلاس کی کارروائی رجسٹرار آف ٹریڈ یونینز پنجاب کو بجھوائی گئی ۔جس پر مذکورہ صدر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔خدمت گروپ حقیقی ایمپلائز یونین سی بی اے کے مطابق عنصر ڈوگر ان کے نئے صدر ہونگے جو اس وقت چیئرمین ہیں۔واضع رہے کہ گل نواز خان سواتی کے خلاف اجلاس میں 24 اپریل 2024 کو عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی۔

جواب دیں

Back to top button