ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سی ون، ڈی ون اور ایل بلاک گلبرگ میں جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔گلبرگ سکیم کے اہم کمرشل کوریڈورز کو بھی سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت جلد بہتر کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سرسید روڈ، حالی روڈ اور محمود قصوری روڈ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر کنٹریکٹر، ایل ڈی اے اور نیسپاک کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔