*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کے ہمراہ ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن کے کاموں کا تفصیلی جائزہ*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کے ہمراہ ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی لاہور نے ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور کی پرانی ٹولنٹن مارکیٹ کی بلڈنگ کا فساڈ خوبصورت اور ماڈل بنایا جا رہا ہے۔ٹولنٹن مارکیٹ سے گندگی، تجاوزات کے خاتمے اور مارکیٹ کو ماڈل بنانے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ٹولنٹن مارکیٹ میں سیور ڈال دیا گیا ہے،

بیک سائیڈ پر باؤنڈری وال بنا دی گئی ہے۔مارکیٹ کے اندرونی کوریڈورز میں اپ گریڈیشن کے کام تکمیل کے قریب ہیں۔مارکیٹ کی بیک سائیڈ پر واشنگ ایریا کی تعمیر، ویسٹ ڈسپوزل اور ایگزاسٹ سسٹم لگایا جا رہا ہے۔ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن کا پچاس فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پارکنگ ایریا کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو کام تیز کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر پراگریس رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ڈی سی لاہور نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو مارکیٹ کے اندر تجاوزات ختم کرنے اور ایس او پیز نافذ کرنے کی ہدایت کی۔ڈی سی لاہور نے افسران کو ہدایت کی کہ مارکیٹ انتظامیہ سے مل کر ایس او پیز کا نفاذ یقینی بنایا جائے، خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے۔لیسکو کے ساتھ مل کر لٹکتی تاروں اور الیکٹریسٹی سے متعلقہ مسائل جلد حل کیے جائیں۔مارکیٹ سے گندگی کے مستقل خاتمے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کی جائیں گی۔ایل ڈی اے، ایل ڈبلیو ایم سی، ایم سی ایل اور متعلقہ محکمے صفائی اور انفورسمنٹ یقینی بنائیں۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر، ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button