ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ہاؤسنگ ونگ اور سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر بارے اجلاس،کارکردگی کا جائزہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ہاؤسنگ ونگ اور سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر بارے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر اور ہاؤسنگ ڈائریکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، چیف آئی ٹی آفیسر اور ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر نے بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کی پینڈنگ درخواستوں کو ہر صورت جلد کلیئر کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کے لیے افسران اضافی اوقات میں کام کریں۔ ہاؤسنگ اور ٹاؤن پلاننگ ونگ کے افسران سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کی پینڈنسی بارے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں۔سیٹیزن سنٹر پر آئے شہریوں کے مسائل کا اولین ترجیح ہے، بلاوجہ اعتراضات قابل قبول نہیں ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ہر ڈائریکٹر اپنے اپنے ونگ سے متعلقہ درخواستوں کو روزانہ کی بنیاد پر کلیئر کریں۔ افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ ان کی کارکردگی سے مشروطہ ہے، پینڈنسی ہر صورت کلیئر کی جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ بلاوجہ شہریوں کا کام روکنے پر سخت جواب طلبی بھی کی جائے گی۔ہاؤسنگ افسران اپنی سکیموں کا دورہ کریں، سکیموں میں تجاوزات ختم کرائیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے سکیموں میں گھروں کے باہر بنی تجاوزات ہٹانے بارے خصوصی مہم چلائی جائے۔سبزہ زار، علامہ اقبال ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، گلشن راوی سمیت دیگر سکیموں میں گھروں کے باہر بنی تجاوزات کے خلاف مہم چلائی جائے۔ ہر ڈائریکٹر اپنی سکیم میں رہائشیوں کو نوٹسز جاری کرے، آئندہ پیر سے آپریشن شروع کیا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، چیف میٹرو پولیٹن پلانر، چیف ٹاؤن پلانرز، چیف آئی ٹی آفیسر،ہاؤسنگ کے تمام ڈائریکٹرز، ایل اے سی اور سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button