ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واسا ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایم ڈی واسا، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے نے گلبرگ سکیم میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت جاری و مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایسے بلاک جہاں بارشی پانی کے نکاس کے مسائل ہیں وہاں واسا پہلے سیوریج سسٹم کو بہتر بناۓ گا۔
واسا گلبرگ سکیم کے مختلف علاقوں میں ڈسپوزل سسٹم بہتر بنا رہا ہے۔ایل ڈی اے نے بی تھری بلاک میں کام مکمل کر لیے ہیں، سی ون، ڈی ون اور ایل بلاک میں کام جاری ہے۔ایل ڈی اے حالی روڈ، سرسید روڈ اور محمود قصوری روڈ پر بھی کام کا جلد آغاز کرے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ گلبرگ سکیم میں ایل ڈی اے اور انٹیگریشن کے ساتھ کام کریں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ گلبرگ سکیم کے کمرشل کوریڈورز میں بھی سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت کام کیا جائے گا۔اجلاس میں ایم ڈی واسا غفران احمد، ڈپٹی ایم ڈی، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے، ایل ڈی اے اور واسا کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایم ڈی واسا کے ہمراہ گلبرگ سکیم کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مراتب علی روڈ، حالی روڈ، سی ون، ڈی ون کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے واسا پمپنگ اسٹیشن گلبرگ کا بھی دورہ کیا۔