پنجاب لوکل گورنمنٹ سروس( تقرری اور سروس کی شرائط)رولز 2018 میں ترامیم کا گزٹ نوٹیفکیشن محکمہ قانون اور محکمہ بلدیات پنجاب کے سیکرٹریز کے دستخطوں سے جاری کیا گیا ہے۔

ان رولز کے اطلاق کے ساتھ ہی ایم اے فرسٹ ڈویژن بلدیاتی اداروں کے ساتھ یونین کونسلوں کے ملازمین بھی پبلک سروس کمیشن کا امتحان دے کر چیف آفیسر بن سکیں گے۔بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے لئے بھی امتحانات کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ بلدیاتی اداروں کے اعلٰی تعلیم یافتہ ملازمین کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔جس کے بعد یونین کونسلوں کے نائب قاصدوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جو 18 سال سے ترقیوں سے محروم ہیں اور ان میں سے اعلٰی تعلیم یافتہ نائب قاصد اور چوکیدار بھی اپنے سروس رولز کی منظوری کے بعد یونین کونسلوں کے سیکرٹری پرموٹ ہو سکیں گے۔




