وزیر ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سنے اور داد رسی کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے،حلقہ عمائدین نے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام کروانے پر صوبائی وزیر بلال یاسین کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ روزمرہ عوامی مسائل کا بروقت حل اولین ذمہ داری ہے، آپکی خدمت کیلئے میرے قائد میاں محمد نواز شریف نے میری ڈیوٹی لگائی ہے،حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت اور عوام دوست پالیسیوں سے پنجاب ترقی کی ڈگر پر چل نکلا ہے،
وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف بجلی کی قیمتوں کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں بھی ریلیف کا جلد اعلان کریں گے۔