وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) اختر نواز ستی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان کے 1454 مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کے عمل کو تیز کرنے کی سفارش کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ صحت، تعلیم سمیت اہم شعبوں میں میرٹ پر اہل نوجوانوں کی بھرتیوں کیلئے ایف پی ایس سی کو صوبائی حکومت کی جانب سے کیس بھجوایا گیا ہے تاکہ گلگت بلتستان میں سروس ڈیلوری کے نظام کی بہتری اور قابل نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے ان آسامیوں کو جلد مشتہر کیا جائے تاکہ میرٹ پر اہل لوگوں کی بھرتیاں جلد عمل میں لائی جاسکیں۔ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) اختر نواز ستی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کا خود ایف پی ایس سی آنا علاقے سے محبت اور اس اہم مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے۔ گلگت بلتستان کے آسامیوں پر جلد بھرتیوں عمل میں لانا ہماری ترجیح ہے۔ ایف پی ایس سی کی جانب سے مختلف محکموں کی آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں جو بھرتیوں کے مختلف مراحل میں ہیں۔ جو آسامیاں مشتہر نہیں ہوئی ہیں ان آسامیوں کو بھی جلد مشتہر کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری سروسز عثمان احمد کو جی بی کمپٹیٹیو ایگزام (GB Compatative Exam)کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداروں کے آسامیوں گورنر سے منظور شدہ رولز کو جلد ایف پی ایس سی بھجوانے کے احکامات دیئے تاکہ ان آسامیوں پر بھی جلد بھرتیاں عمل میں لائی جاسکیں۔
Read Next
14 گھنٹے ago
ای ٹی آئی-جی بی اور محکمہ C&W کے درمیان اہم اجلاس، ترقیاتی امور پر تفصیلی غور
3 دن ago
سیکرٹری ایف پی ایس سی ڈاکٹر محمد طارق موج کی گلگت بلتستان کی مختلف اسامیوں پر جلد بھرتیوں کی یقین دہانی
3 دن ago
گلگت بلتستان میں سردی کی شدید لہر کا الرٹ جاری،30 جنوری سے 2 فروری تک موسلا دھار بارش اور بھاری برف باری کی پیشگوئی
4 دن ago
صوبائی سیکریٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سجاد حیدر کی زیر صدارت اے ڈی پی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ اجلاس
1 ہفتہ ago
نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد کی زیرٍ صدارت گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کااہم اجلاس
Related Articles
نگران وزر اعلی گلگت بلتستان کی ہدایت پر صوبائی وزراء کا چپورسن میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور امدادی اشیاء کی تقسیم
1 ہفتہ ago
ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کو سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی
3 ہفتے ago
گلگت بلتستان میں ای۔پاکستان ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم کے نفاذ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
3 ہفتے ago



