سید علی عباس بخاری چیف آفیسر بلدیہ عظمٰی لاہور تعینات، اقبال فرید بورڈ رپورٹ،نوٹیفیکیشن

محکمہ بلدیات پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم سید علی عباس بخاری کی چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور تقرری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔یہاں تعینات اقبال فرید کو رخصت ختم ہونے کے بعد آئندہ تقرری کے لئے لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سید علی عباس بخاری لوکل گورنمنٹ سروس گریڈ 19 کے سینئر آفیسر ہیں جو پہلے بھی چیف آفیسر بلدیہ عظمٰی لاہور تعینات رہ چکے ہیں اور انتظامی امور کے وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ان کا شمار لوکل گورنمنٹ سروس کے باصلاحیت ترین افسران میں ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button