پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ لاہور کے انتخابات میں وطن گروپ کی بلا مقابلہ کامیابی کے بعد حلف برداری کی رنگارنگ تقریب

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ لاہور کے انتخابات میں وطن گروپ کی بلا مقابلہ کامیابی کے بعد حلف برداری کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان تھے جبکہ اس موقع پر پیاف کے چیئرمین فہیم الرحمن سہگل،پیٹرن چیف انجم نثار وائس چیئرمین طاہر منظور چوہدری، لاہور چیمبر اف کامرس کے سابق ای سی ممبر ملک ذیشان سہیل، محمد علی میاں، رکن صوبائی اسمبلی ملک ریاض، فیصل اباد کیریئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین محسن سلیم، سیاسی و سماجی رہنما خالد نیک گجر، بس اونرز فیڈریشن کے چیئرمین خالد گجر سمیت پاکستان بھر سے گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی کثیر تعداد نے میلے کا سماں بنا دیا۔حلف اٹھانے والوں میں صدر نبیل محمود طارق،سینئر نائب صدر ملک عرفان سلطان،نائب صدور ارشد اقبال بیگ،جنرل سیکرٹری زاہد بصیر،جوائنٹ سیکرٹری جمشید اقبال،فنانس سیکرٹری راناشاہد،ڈپٹی فنانس سیکرٹری عمران خان،سیکرٹری اطلاعات بلال امتیاز،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات طارق امیر،کوارڈینیٹر سیکرٹری رانا سجاول شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے نو منتخب صدر نبیل محمود طارق نے شکریہ ادا کیا اورٹرانسپورٹروں کے مسائل پر روشنی ڈالی اور یقین دلایا کہ لاہور کے ٹرانسپورٹرز پیاف کا بھرپور ساتھ دے گے۔ انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ اور حکومتی ریونیو میں اضافہ سمیت اربوں روپے کا سالانہ ایڈوانس ٹیکس ادا کرتے ہیں اس کے باوجود گڈزٹرانسپورٹرز عدم تحفظ کا شکار ہے اورمتعلقہ محکموں کی جانب سے بیشتر مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹر ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اشیائے خوردونوش و اشیائے ضروریہ کی ضلعی و بین الصوبائی نقل وحرکت سے ہی لاکھوں افراد کی زندگی کا پہیہ گھومتا ہے جس کا حکومت کو بخوبی اندازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت گڈز ٹرانسپورٹروں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button