محکمہ بلدیات پنجاب کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری، تین افسران او ایس ڈی بنا دیئے گئے

محکمہ بلدیات پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔تین افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔وزیر اعلٰی پنجاب کی منظوری کے بعد سیکرٹری بلدیات پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لوکل گورنمنٹ سروس ایڈمنسٹریٹو فنکشنل یونٹ کے افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں۔تقرری کے منتظر تنویر عباس کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لالہ موسی لگا دیا گیا ہے۔چیف آفیسر لالہ موسی عمیر دلدار کو لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محمد اقبال چیف آفیسر ایم سی 18 ہزاری کو ڈسٹرکٹ آفیسر ایم آر ضلع کونسل مظفرگڑھ یہاں تعینات شبانہ رشید چیف آفیسر احمد پور ایسٹ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی پور فیاض احمد کو او ایس ڈی جبکہ تقرری کے منتظر عثمان جاوید سرویا کو چیف آفیسر علی پور تعینات کر دیا گیا ہے۔میونسپل کارپوریشن بہاولپور کے ایم او ریگولیشن زوہیب لغاری کو چیف آفیسر ایم سی صادق آباد،تقرری کے منتظر عمر فاروق کو چیف آفیسر پتوکی،محمد آصف چیف آفیسر ضلع کونسل مظفرگڑھ کو چیف آفیسر ضلع کونسل خانیوال، غلام قمر چیف آفیسر کمرمشانی کو ڈسٹرکٹ آفیسر ایم آر چکوال جبکہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالملک حرا حفیظ کو پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button