ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے سوزو واٹر پارک سے دروغہ والہ تک مختلف مقامات پر صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اے سی واہگہ محمد عامر بٹ اور دیگر حکام کے ہمراہ، ڈپٹی کمشنر نے اے سی واہگہ اور ایل ڈبلیو ایم سی حکام سے صفائی انتظامات پر بریفنگ حاصل کی۔

سید موسیٰ رضا نے کہا کہ لاہور کلین مشن وزیراعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور تمام اداروں کو صاف ستھرا لاہور یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا حکام کو صاف ماحول یقینی بنانے کی ہدایت دی اور صفائی مشن میں مزید بہتری کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ "صفائی مہم میں تمام سٹیک ہولڈرز کی موثر شمولیت لازم ہے”۔ دورے کے دوران انہوں نے شہریوں سے صفائی بارے گفتگو کی اور اپیل کی کہ شہری صفائی انتظامات میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے اعتماد ظاہر کیا، "شہریوں کے تعاون سے لاہور کو مثالی شہر بنائیں گے”۔






