وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لوکل اورفارن انویسٹر کے لئے آسان اورقابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی اور معدنیات کے خزانے کی سرویلنس موثر بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا جا ئزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں راک سالٹ سے ویلیو ایڈڈمصنوعات کیلئے سپیشل اکنامک زون کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پلسر گولڈاورآئرن سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں قائدآباد میں سپیشل اکنامک زون کو 10 سال کے لئے ٹیکس فری قرار دینے کا بھی جائزہ لیاگیا۔قائد آبادسپیشل اکنامک زون میں بنیادی انفراسٹرکچر بھی فراہم کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنک سالٹ کو خام کی بجائے ویلیو ایڈڈپراڈ کٹس کی شکل میں ایکسپورٹ کو ترجیح دی جائیگی۔ چنیوٹ میں 261ملین ٹن آئرن کے معدنی ذخائر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا پلسر گولڈ پراجیکٹ سے 33ہزار کلو گرام سونا حاصل کیاجاسکتا ہے۔پلسر گولڈ پراجیکٹ کیلئے انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے منطوری دے دی ہے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
*CM Punjab says development focus extends to all 41 Punjab districts*
1 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکسپو سنٹر میں ”پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026“کا افتتاح کردیا-*
1 دن ago
مریم نواز شریف نے ملتان کے نشتر ہسپتال میں پیٹ۔ سی ٹی سائیکلوٹرون،کینسر ٹریٹمنٹ کے لئے کوابلیشن سنٹر کا افتتاح کردیا
1 دن ago
حکومت پنجاب نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،ڈاکٹر سہیل انور چوہدری سیکرٹری ریگولیشن تعینات
2 دن ago




