کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے ضلع لاہور میں "محفوظ بسنت” کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ لاہور کو سخت ہدایت جاری کیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ”محفوظ بسنت“ کی تاریخوں و قوانین کی خلاف ورزی پر بروقت و سخت کریک ڈاون کریں، صرف لاہور ضلع کی حدود میں تین روزہ ”محفوظ بسنت“ 6,7,8 فروری 2026, ہوگی جبکہ 6فروری سے پہلے ضلع لاہور میں پتنگ بازی کی قطعا اجازت نہیں، تین روزہ محفوظ بسنت کے دوران سیفٹی راڈز کے بغیر کوئی موٹر سائیکل لاہور کی روڈز پر نہیں آئیگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر میں پتنگ و ڈور کی فروخت کی اجازت صرف یکم فروری تا 8 فروری 2026 ہے، کائٹ فلائنگ میٹیریل مینوفیکچرنگ کی اجازت بھی صرف ضلع لاہور میں ہوگی، تمام اے سیز فوری کریک ڈاون کریں زیرو غفلت کی بھی گنجائش نہیں ہے۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت "محفوظ بسنت” کے حوالے سے منعقد اجلاس میں کہا گیا کہ کائٹ فلائنگ آرڈینینس 2025 پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کائٹ فلائنگ آرڈینینس 2025کے تحت موٹرسائیکل سوار سیفٹی وائرز/راڈز لگانے کے پابند ہونگے، محفوظ بسنت کیلئے 100کیمپس سے 10 لاکھ سیفٹی راڈز موٹرسائیکلز پر لگائے جائینگے، محفوظ بسنت کیلئے لاہور ٹریفک انتظامیہ نے 23روٹس پر فری رائیڈ کی تجویز دی ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈور و پتنگ فروخت کے لیے مینوفیکچررز، ٹریڈرز، سیلرز کی” ای بز“ایپ پر آن لائن رجسٹریشن شروع ہے، صرف رجسٹرڈ، ٹریڈرز اور سیلرز کو ہی کاروبار کی اجازت ہوگی، تمام رجسٹرڈ مینوفیکچررز، ٹریڈرز و سیلرز اپنے این او سیز سرٹیفکیٹس کو آویزاں کرنے کے پابند ہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ محفوظ بسنت ثقافتی تہوار کے دوران تمام محکمے ضلعی انتظامیہ و پولیس کے معاون کار ہونگے،شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے شہری بھی محفوظ بسنت کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید چوہان، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی نجم الثاقب، اے ڈی سی جی محمد زخرف، اے سی جی وجیہہ ثمرین، اے سی سٹی رائے بابر، ضلعی سیکرٹری ٹرانسپورٹ رانا محسن دیگر افسران نے شرکت کی۔
Read Next
15 گھنٹے ago
ڈی سی لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کاتحصیل رائیونڈ کے مختلف علاقوں سندر، ملتان روڈ اور مراکہ کا تفصیلی دورہ
3 دن ago
ڈی سی لاہور کا تحصیل شالیمار کا دورہ، دھرم پورہ، چراغ بی بی روڈ اور کوٹلی عبدالرحمان میں انتظامی امور کا جائزہ
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا اقبال زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، چار مسمار،ایک سربمہر
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار7 سربمہر
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،4 مسمار،چار سربمہر
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر رائل پارک کے چھ پلازہ مالکان کے خلاف استغاثے جمع کروا دیئے
1 ہفتہ ago
شہری اور دیہی علاقوں کی یکساں ترقی ہماری اولین انتظامی ترجیح ہے،ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز
1 ہفتہ ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی سفیرِ آذربائیجان سے ملاقات،عالمی فورم میں شرکت کی دعوت قبول
1 ہفتہ ago



