*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیرصدارت اجلاس، ایل ڈی سٹی کی ڈویلپمنٹ و دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیرصدارت ایل ڈی اے سٹی بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایل ڈی سٹی کی ڈویلپمنٹ و دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں چیف انجینیئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی حفیظ اللہ نے بریفنگ دی۔شہریوں کی سہولت کے لئے ایل ڈی اے سٹی کی پہلی اور دوسری قرعہ اندازی کے ڈویلپمنٹ چارجز جمع کروانے کی تاریخ میں 9 جون تک توسیع کی گئی ہے۔

تیسری اور چوتھی قرعہ اندازی کے ڈویلپمنٹ چارجز 30 جون تک بغیر سرچارج جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ایل ڈی اے سٹی کے کمرشل پلاٹس کی اقساط 5 میٔ تک بغیر کسی سرچارج کے جمع کروائی جا سکتی ہیں۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی گئی۔ایل ڈی اے سٹی میں انڈر گراؤنڈ الیکٹریفکیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔ایل ڈی اے سٹی کے دیگر بلاکوں میں بجلی کنکشن جلد لگائے جائیں گے۔ایل ڈی اے سٹی میں گھروں کی تعمیر کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔اجلاس میں ایل ڈی سٹی کے مجوزہ ڈویلپمنٹ پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔چناب روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، مین گیٹ کی تعمیر بھی تکمیل کے قریب ہے۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی نیلم روڈ کے مجوزہ ڈویلپمنٹ پلان پر بریفنگ دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی کے مزید بلاکوں میں بھی پوزیشن جلد دیے جائیں گے۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف میٹروپولیٹن پلانر فیصل مسعود، ڈائریکٹر نیسپاک، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، ڈائریکٹر انجینئرنگ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button