صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین نے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) پنجاب کا دورہ کیا، انہوں نے سی بی ڈی روٹ 47 اور والٹن روڈ سمیت اہم ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین اور سی او او بریگیڈیئر ریٹائرڈ منصور جنجوعہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر نے سی بی ڈی والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور کا بھی جائزہ لیا، جو 1 میگاواٹ شمسی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے سی بی ڈی پنجاب کے گرین انرجی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے پنجاب کو باقی صوبوں کے لیے ایک ماڈل بنائیں گے۔پنجاب کو ماڈل صوبہ بنانے کیلئے ہر شعبے میں منفرد پراجیکٹس پر کام کر کررہے ہیں،معائنے کے بعد صوبائی وزیر نے سی ای او عمران امین کے ساتھ جاری اور آئندہ منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقع پر عمران امین نے کہا، ہم پائیدار ترقی اور جدید شہری سہولیات کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین، ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال، ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر اور ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر آفتاب سیال بھی موجود تھے۔
Read Next
3 دن ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
4 دن ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
4 دن ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
4 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
4 دن ago





