وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے چیف انجینئر ٹیپا کے ہمراہ داتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے دونوں مقامات پر جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ٹیپا نے صوبائی وزیر کو جاری منصوبوں کی پیش رفت، تعمیراتی سرگرمیوں اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر کو منصوبوں کی موجودہ صورتحال، تکمیل کے مراحل اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی ممکنہ سہولیات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے ہدایت کی کہ انڈر پاسز کے اطراف ٹریفک کے بلا تعطل بہاؤ اور متبادل راستوں کی مؤثر مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ تعمیراتی کام کے دوران پیدل چلنے والوں، مقامی رہائشیوں اور کاروباری افراد کی سہولت کو بھی ہر صورت مدنظر رکھا جائے۔ بلال یاسین نے کہا کہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور شہریوں کا قیمتی وقت بچانے کیلئے جدید انفراسٹرکچر کی تکمیل ضروری ہے۔ داتا دربار اور بھاٹی چوک لاہور کے اہم اور مصروف ترین مقامات ہیں، جہاں ٹریفک مینجمنٹ اور انفراسٹرکچر کی بہتری خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت سے متعلق منصوبوں میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں، منصوبوں کی تکمیل کیلئے کام کی رفتار مزید تیز کی جائے گی۔ وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل کے بعد شہریوں کو بہتر ٹریفک فلو، کم سفری وقت اور آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی۔ حکومت پنجاب لاہور کی سڑکوں، انڈر پاسز اور شہری انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہی ہے۔
Read Next
5 گھنٹے ago
امتیاز مجتبٰی غوری کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس اینڈ ریونیو واسا لاہور کا اضافی چارج تفویض
22 گھنٹے ago
راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مرکزی دفتر میں یومِ دفاعِ روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا
3 دن ago
*پنجاب کے 20 اضلاع میں 6,500 ایکڑ گرین ایریاز کی بحالی و بہتری کا منصوبہ*
4 دن ago
*پنجاب بھر کے واسا ڈسپوزل اسٹیشنز کے عملے کے لیے فائر سیفٹی ٹریننگ لازمی قرار*
4 دن ago






