کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے ستھرا پنجاب، صفائی اور تجاوزات آپریشنز جائزہ کے حوالے سے لاہور تا شیخوپورہ مین روڈز اور اندرون علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین اور ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور نے لاہور ونڈالہ روڈ شاہدرہ اور پھول منڈی چوک سگیاں کا دورہ کیا۔ انہوں نے اے سی کو ونڈالہ روڈ کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرانے کی ہدایت کردی۔
کمشنر لاہور نے تحصیل مرید کے اور تحصیل فیروزوالہ شیخوپورہ کا بھی دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے مین جی ٹی روڈ مرید کے، مریدکے اندرون، اسلام پورہ گاؤں، بھٹیانوالہ اور ونڈالہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے مریدکے اندرون میں جاری ایل ڈبلیو ایم سی کے ڈرین صفائی آپریشن کا جائزہ لیا اور دکانداروں، اہل محلہ و شہریوں سے صفائی صورتحال میں بہتری بارے بھی دریافت کیا۔ کمشنر لاہور نے صفائی کیلئے اسلام پورہ گاؤں میں گھروں کی نمبرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے اے سی کو تجاوزات کیخلاف کاروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرید کے سب مین روڈ پر تجاوزات کاروائی پر کوئی لغزش نہیں ہونی چاہئیے۔
بعدازاں کمشنر لاہور ڈویژن کی زیر صدارت نے میونسپل کمیٹی فیروزوالہ آفس میں مائکروپلان کے مطابق صفائی جائزہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب کے تحت صفائی پروگرام پر زیرو ٹالرنس ہے اس پر کمپرومائز نہیں، وزیراعلٰی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہروں کے ساتھ گاؤں میں صفائی کا معیار قائم ہونا چاہئیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی صفائی کی ذمہ دار ہے بُری کارکردگی والے کنٹریکٹرز کے خلاف کاروائی کی جائے۔






