وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اور وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے مریدکے میں بھارتی حملے میں زخمی ہونیوالے شہریوں کی عیادت کی، میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،قوم کا فخر ہیں،بھارتی افواج کے بزدلانہ فعل کا جواب افواج پاکستان نے بھر پور دیا ہے، بھارت نے ہماری امن پسندی کا جواب ہمیشہ شدت پسندی اور شرانگیزی سے دیا ہے، بھارت کو نہ صرف میدان جنگ بلکہ عالمی سفارت کاری میں بھی شکست سے دو چار کیا ہے، پاکستانی شاہینوں نے عالمی تاریخ کا دھارا بدل کر رکھ دیا ہے، دشمن کو تمام محاذوں پر شکست دینے میں افواج پاکستان اور عوام مشترکہ صف آراء تھے، بنیان مرصوص آپریشن کی کامیابی سے شہیدوں کے ماؤں کے کلیجے ٹھنڈے ہوئے ہیں، وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے واضح کیا کہ ہماری ماؤں نے ہمیشہ جذبہ جہاد اور ملک پر جانیں قربان کرنے کا درس دیا ہے، جدید رافیل طیاروں کی عالمی سطح پر بدنامی بھارتی نااہلی کے باعث ہورہی ہے۔
Read Next
21 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکسپو سنٹر میں ”پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026“کا افتتاح کردیا-*
21 گھنٹے ago
مریم نواز شریف نے ملتان کے نشتر ہسپتال میں پیٹ۔ سی ٹی سائیکلوٹرون،کینسر ٹریٹمنٹ کے لئے کوابلیشن سنٹر کا افتتاح کردیا
1 دن ago
حکومت پنجاب نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،ڈاکٹر سہیل انور چوہدری سیکرٹری ریگولیشن تعینات
2 دن ago
پنجاب،خراب امتحانی نتائج کے حامل ٹیچرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ
2 دن ago




