پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سرکل و ڈویژن لاہور کے زیر اہتمام آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا پاکستان کی کامیابی کے موقع پر پاک فوج کے ساتھ اظہار تشکر سیمینار و ریلی

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سرکل و ڈویژن لاہور کے زیر اہتمام آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کاملک پاکستان کی عظیم کامیابی کے موقع پر پاک فوج کے ساتھ اظہار تشکر کے سلسلہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت سیکرٹری جنرل ایپکا محمد گلزار خان نے کی ۔مہمان خاص میں ایپکا کے صدر شاہد الرحمٰن گجر اور لیڈرز میڈیا کلب لاہور کے نائب صدر و کوآرڈینیٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مہر عبدالروف شامل تھے ۔پروگرام کا آغاز رب کائنات کے بابرکت نام سے محمد گلزار خان نے کیا ۔محمد گلزار خان نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں پاکستان کی فتح نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ ہم دشمنوں سے مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں ۔ انڈیا نے رات کے اندھیرے میں ہمارے اوپر حملہ کے کے آغاز کیا تھا جسکا جواب ہماری فوج اور ائیر فورس نے دیا اور اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح عطا فرمائی ۔ہم آج پاک فوج کے ساتھ اظہار تشکر کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں اور دشمنوں کو پیغام دیتے ہیں کہ ہمارے اندر جزبہ ایمانی ہے جس کے ساتھ ہماری افواج ہمیشہ میدان میں کامیاب ہوتی رہے گی ۔شاہد الرحمٰن گجر نے کہا کہ اس مبارک موقع پر ہمیں اللہ کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کرنے ہوں گے شکر گزار بندوں کا اللہ کے ہاں بڑا مقام ہے ۔

مہر عبدالروف نے کہا کہ انڈیا نے رات کی تاریکی میں ہمارے مدارس و مساجد اور عوام پر بزدلانہ حملہ کیا ہمارے افواج نے دن کی روشنی میں دشمنوں کو بتایا کہ ہم ایک غیور اور جزبہ ایمانی والی قوم ہیں ہم ہر وقت پاکستان کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ تو اللہ تعالیٰ نے فتح عطا فرمائی ۔مہر عبدالروف نے ایپکا ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام شرکاء مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنی فوج کے ساتھ اظہار تشکر منانے کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا ۔شرکاء نے سیمینار کے بعد پاکستانی پرچم کے ساتھ پر امن ریلی نکالی اور پاک فوج و پاکستان کے حق میں نعرے لگائے ۔ریلی کے اختتام پر محمد گلزار خان نے دعا کروائی ۔

جواب دیں

Back to top button