بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام شہر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع گلشن جناح (پولو گراؤنڈ) میں منعقد ہوگا، جہاں نماز عید صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی، مولانا محمد احمد سلیمی امامت کے فرائض انجام دیں گے، ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی دانیال سیال کے مطابق یہ قدیمی اور روایتی اجتماع 1958 سے پولوگراؤنڈ میں منعقد کیا جا رہا ہے ا س سال پولو گراؤنڈ میں نماز عید کے لئے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں، گورنر سندھ نہال ہاشمی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، میونسپل کمشنرابرار احمد جعفر، اسلامی ملکوں کے سفارتکار، سابق اور موجودہ وفاقی و صوبائی وزراء، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، بلدیاتی اداروں کے سربراہان، سٹی کونسل ممبران، مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے سربراہان اور معززین شہر کی ایک بڑی تعداد پولو گراؤنڈ میں نماز عید ادا کرے گی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت کے مطابق پولوگراؤنڈ آنے والے شہریوں کے لئے وضو کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی کے حوالے سے بھی سخت انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، عید گاہ کے اطراف جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا، نمازیوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے مرکزی دروازے کے سامنے پھولوں سے گیٹ تیار کیا گیا ہے، عید کی صبح نماز سے قبل عیدگاہ اور اس کے اطراف خوشبو کا اسپرے کیا جائے گا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس موقع پر کہا کہ عید مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے اور روزے داروں کے لئے یہ اللہ کا بہت بڑا انعام ہے، ہمیں غرباء اور مساکین کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہئے تاکہ اس تہوار کو اسلام کے اصولوں کے عین مطابق منایا جاسکے۔
Read Next
19 گھنٹے ago
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا 9 مئی کو ”بنیان مرصوص“آپریشن کی کامیابی پر عظیم جشن منانے کا اعلان
2 دن ago
بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کی بلاول ہاؤس میں ملاقات
3 دن ago
سوبھراج میٹرنٹی ہسپتال میں جدید پوسٹ ڈیلیوری وارڈ کا افتتاح، شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے،میئر کراچی
5 دن ago
کے ایم سی کونسل کا کراچی بھر میں پولیو وائرس کے خلاف نچلی سطح پر مؤثر مہم چلانے کا عزم
6 دن ago
میئر کراچی اور کے الیکٹرک کے سی ای او کے درمیان اہم ملاقات، سستی اور گرین انرجی پر تبادلہ خیال
Related Articles
لیبر ڈے ہمیں محنت کش طبقے کی قربانیوں، جدوجہد اور حقوق کے تحفظ کی یاد دلاتا ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
7 دن ago
کراچی واٹر کارپوریشن میں بین الاقوامی تعاون کے نئے دور کا آغاز،واٹر کارپوریشن اور یورپی انویسٹمنٹ بینک (EIB) کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
1 ہفتہ ago
شاہراہِ بھٹو اور ملیر ہالٹ انڈر پاس منصوبے پر کام تیز، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا تفصیلی دورہ
1 ہفتہ ago
شاہراہِ بھٹو اور ملیر ہالٹ انڈر پاس منصوبے پر کام تیز، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا تفصیلی دورہ
1 ہفتہ ago


