سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گل کی زیر صدارت جمعہ کے روز سول سیکرٹریٹ میں مقامی حکومتوں کے وسائل میں اضافے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات ارشد بیگ، سینیئر ایڈوائزر سب نیشل گورننس محمد بلال اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ایس این جی کے نمائندگان کی جانب سے لوکل گورنمنس کے اون سورس ریونیوبارے بریفنگ دی گئی اورریونیو جنریشن پلانز کی تیاری کے لیے ڈیڈ لائن بھی مقررکی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیشل سیکرٹری بلدیات آسیہ گل نے ہدایات کیں کہ 15جون تک تمام لوکل گورنمنٹس سے یہ پلان طلب کر کے نافذ کیا جائے تاکہ سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ایس این جی کی ٹیم نے سپیشل سیکرٹری بلدیات کوبریفنگ کے دوران بتا یا کہ جنوری 2024میں رحیم یار خان میں اون سورس ریونیو کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا تھا جس پر آسیہ گل نے کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ سے حاصل ہونے والے اہداف کا جائزہ لے کر رپورٹ تیار کی جائے تاکہ حکومت پنجاب ان پلان کو نافذ کرکے نا صرف لوکل گورنمنٹس کو مالی طور پرمستحکم بناسکے بلکہ شہریوں تک بلدیاتی سہولیات کی بہتر فراہمی کو یقینی بنا سکے






