ڈسکہ میں جاری منصوبوں میں تاخیر ناقابل برداشت ہے،اپنے شہریوں کو تکلیف میں نہیں چھوڑ سکتا،وزیر بلدیات ذیشان رفیق

صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق اپنے کیمپ آفس ڈسکہ میں شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے۔اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ الفت شہزاد، ایکسئین بلدیہ ڈسکہ صائم اور سینئر لیگی رہنما بھی موجود تھے۔وزیر بلدیات پنجاب نے شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے انتظامیہ کو احکامات جاری کئے۔وزیر بلدیات پنجاب نے کہا اپنے حلقہ انتخاب کی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑوں گا ڈسکہ کے دیرینہ مسائل حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر بلدیات پنجاب نے کہا آڈھا ڈیرہ اور کیمپ آفس ڈسکہ کے دروازے عوام الناس کیلئے کھلے ہیں ۔وزیر بلدیات پنجاب نے کہا کہ ڈسکہ میں جاری منصوبوں میں تاخیر ناقابل برداشت ہے اپنے شہریوں کو تکلیف میں نہیں چھوڑ سکتا۔وزیر بلدیات پنجاب نے ڈسکہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔وزیر بلدیات پنجاب نے تمام وسائل بروئے کار لا کر ڈسکہ میں ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔وزیر بلدیات پنجاب نے کہا کہ جدید اور معیاری سہولیات لوگوں کا بنیادی حق ہے اس میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر بلدیات نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والے باز رہیں اور ڈسکہ کی ترقی میں رکاوٹ بننے کی کوشش نہ کریں بلکہ ڈسکہ کی عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر ڈسکہ کی ترقی کیلئے مل کر چلیں۔صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کا ڈسکہ کا دورہ،

ڈسکہ کالج روڈ، جامکے روڈ اور پسرور روڈ پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔وزیر بلدیات پنجاب نے انتظامیہ کو ڈسکہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔وزیر بلدیات پنجاب نے انتظامیہ کو شفافیت اور معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیر بلدیات پنجاب نے کہا کہ ڈسکہ میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے شہریوں کو درپیش مشکلات کا احساس ہے انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب لوگ جاری میگا منصوبوں سے بھرپور مستفید ہو رہے ہوں گے۔صوبائی وزیر بلدیات کو دیکھ کر شہریوں میں جوش و خروش دیدنی تھا۔شہریوں نے ذیشان رفیق زندہ باد مریم نوازشریف زندہ باد کے پرجوش نعرے لگائے ۔وزیر بلدیات پنجاب کی ٹیم کے معزز اراکین بھی ہمراہ تھے

جواب دیں

Back to top button