ایل ڈی اے کے زیر اہتمام آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر "یوم تشکر” ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمداور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ریلی کی قیادت کی۔

ایل ڈی اے کی جانب سے خیابان فردوسی جوہر ٹاؤن پر یوم تشکر کی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ایل ڈی اے افسران و ملازمین نے ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے پا کستان زندہ آباد کی صدائیں لگائیں اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔اس موقع پر وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہا کہ ہماری بہادرافواج نے پوری دنیا میں پاکستان کا سر فخر بلند سے کر دیا ہے۔ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔آپریشن بنیان مرصوص قومی یکجہتی اور وحدت کا عملی ثبوت ہے۔ افواج پاکستان سمیت پوری قوم ہندوستان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کے کھڑی رہی۔پاکستان تا قیامت قائم رہے گا، اس کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ پوری دنیا افواج پاکستان کی صلاحیتوں کو ماننے پر مجبور ہو گئی ہے۔ افواج پاکستا ن نے بھارت کو ایسا سبق پڑھایا ہے جس کی گونج پوری دنیا میں سنی گئی ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کر تی ہے۔پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ریلی کے شرکا ء نے شہدا ء اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔ریلی میں ایڈیشنل ڈی جیز، چیف انجینئر ایل ڈی اے، ڈائریکٹر ایڈمن، چیف ٹاؤن پلانرز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ،ایل ڈی اے افسران، ملازمین اور ایل ڈی اے ورکرز یونین کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔






