*کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق کی ہدایت*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ریونیو جنریشن بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اجلاس میں ریونیوجنریشن کے لیے کیے گئے اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران نے ریونیو جنریشن کے اہداف بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایل ڈی اے کی جانب سے رہائشی و کمرشل پلاٹوں و دیگر سائٹس کی نیلامی رواں ماہ 27 مئی کو ایکسپو سنٹر میں ہو گی۔ ڈائریکٹر آکشن نے اجلاس میں پلاٹوں کی آئندہ نیلامی بارے اقدامات کی بریفنگ دی۔اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ، سی ایم پی ونگ کی جانب سے ریونیو جنریشن بارے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ٹاؤن پلاننگ ونگ کے افسران اپنے اپنے ٹارگٹ کے حصول کے لیے فیلڈ میں متحرک نظر آئیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ڈائریکٹر فنانس کو تمام سیکشنز کی باقاعدگی سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ غیر قانونی کمرشل عمارتوں پر عائد جرمانوں کی ریکوری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل تمام سیکشنز اپنے اہداف کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ اجلاس میں چیف میٹروپولیٹن پلانر، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، چیف ٹاؤن پلانر ون، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر آکشن ودیگرافسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button