طلباء بنے صفائی ایمبیسیڈر،ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کے ہمراہ جیلانی پارک میں 100 سے زائدطلباء کی کلین اپ ڈرائیو اورآگاہی واک

طلباء میں صاف ماحول کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سےتعلیمی اداروں میں صفائی ایمبیسڈر منتخب کر نے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی اور پاک مشن سوسائٹی کے تعاون سے ویسٹ مینجمنٹ کے بارے میں طلباء کے ہمراہ عوامی آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس مقصد کے حصول کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی سوشل موبلائزرز ٹیموں نے جیلانی پارک میں کلین اپ ڈرائیو کا اہتمام کیا۔جس میں نجی اسکولوں کے 100 سے زائد طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔طلباء نے پارک میں ویسٹ پکنگ اور ویسٹ سیگریگیشن ایکٹیویٹی میں حصہ لیا اورپارک میں موجود شہریوں کو صفائی کا پیغام دیااور عوامی آگاہی کیلئے واک بھی کی گئی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارے طلباء ہمارا سرمایہ ہیں، صحت مند ماحول اور صاف ستھری آب و ہوا کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ چائلڈ ڈریوین کلائمیٹ ایکشن پروگرام کے تحت طلباء کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔آگاہی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو اپنے ارد گرد کا ماحول صاف رکھنے کا پیغام دیا گیا۔ آگاہی سرگرمی کے اختتام پر طلباء اورشرکاء نے اپنے ارد گرد ماحول کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔مزید برآں ایل ڈبلیو ایم سی کی سوشل موبلائزر ٹیمیں عوامی مقامات،تعلیمی اداروں اور گھر گھر جا کر صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کررہی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button