کمشنر لاہور ڈویژن نے تجاوزات آپریشن پر پیشرفت،تسلسل اور ٹائم لائنز کا جائزہ لیا۔ تجاوزات خاتمے کے ساتھ بیوٹیفکیشن پیشرفت و پلاننگ کا بھی جائزہ لیا۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لاہور میں شناخت کردہ 93پوائنٹس میں سے 80 پوائنٹس سے تجاوزات کلئیر کردی گئی ہیں۔
شناخت کردہ پوائنٹس سے ننکانہ نے 80فیصد ۔قصور 84فیصد اور شیخوپورہ نے 75فیصد تجاوزات ختم کردی ہیں۔کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نےہدایات جاری کیں کہ کمرشل ایریاز کی ڈویلپمنٹ و بیوٹیفکیشن پر پلاننگ کیجارہی ہے۔کمشنر لاہور تجاوزات آپریشن کی کامیابی یہ ہے کہ دوبارہ تجاوزات سر نہ اٹھائیں۔






