کمشنر لاہور ڈویژن نے چاروں اضلاع کے ڈی سیز کو عید الاضحی انتظامات کے حوالے سے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی 6منڈیوں سمیت لاہور ڈویژن میں کل 30 عید قربان منڈیاں قائم ہونگی، غیر قانونی سیل پوائنٹس، سری پائے بھوننے اور نہروں میں آلائشیں پھینکنے پر اضلاع 144 نافذ کریں، کھالیں جمع کرنے کی درخواستوں پر این او سی کا فیصلہ ہر ضلع کی ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں عید قربان سے ایک روز قبل عید صفائی پلان کے تحت زیرو ویسٹ آپریشن ہوگا، ایل ڈبلیو ایم سی امسال پوری ڈویژن میں صفائی آپریشن کرے گی، لاہور سطح کے صفائی آپریشن کے معیار قائم کیے جائیں۔کمشنرلاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت عیدالاضحی انتظامات، مویشی منڈیوں وصفائی انتظامات جائزہ کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور کے ڈپٹی کمشنرز نے عید الاضحی انتظامات پر بریفنگ دی۔ چاروں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں 6، ضلع شیخوپورہ 8، ضلع ننکانہ میں 6 اور ضلع قصور میں 10 منڈیاں قائم کی جارہی ہیں، شاہ پورکانجراں منڈی سمیت لاہور کی 6 منڈیاں اور ضلع قصور میں ایک منڈی لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینیجمنٹ کمپنی لگارہی ہے، ضلعی انتظامیہ تمام انتظامات کو یقینی بنائے گی جبکہ لاہور کے علاوہ دیگر اضلاع میں تقریبا تمام منڈیاں ضلعی انتظامیہ” نوپرافٹ نولاس“ کے تحت خود لگارہی ہیں۔ بریفنگ میں مزید آگاہ کیا گیا کہ ڈویژن بھر کی 30 منڈیوں میں تمام سہولیات، ٹریفک روانی، پارکنگ، صفائی، سکیورٹی، لائیوسٹاک، میڈیکل، کیمپس کو اضلاع یقینی بنائیں گے۔ لاہور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ لاہور میں 5046 مساجد و دیگر مقامات پر نماز عید ہوگی، صفائی و دیگر انتظامات کیے جائیں گے، ایل ڈبلیو ایم سی صفائی پلان مرتب کرکے عملی اقدامات کررہی ہے، اضلاع مزید مشینری اور افرادی وسائل فراہم کررہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ عید قربان کے تینوں دن صفائی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، پوری ڈویژن کے تمام اے سی ز صفائی آپریشن کو مانیٹر کریں گے، منڈیوں میں انتظامات پر کسی شکایت کے ازالہ کیلئے ٹھوس اور متحرک نظام ہونا چاہئیے، انہوں نے کہا کہ تمام منڈیوں میں آنے والے جانوروں پر سپرے کو سو فیصد یقینی بنائیں، مویشی منڈیوں میں پارکنگ کو منظم رکھنے کے لئے لیپارک انتظامات کو یقینی بنائے۔ ڈویژنل اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف سمیت ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی سی قصور عمران علی، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین اور تمام اے سیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
Read Next
22 گھنٹے ago
کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اہم اجلاس، ایف ڈی اے کے زیر اہتمام ترتیب دیئے گئے فیصل آباد ماسٹر پلان کے ڈرافٹ کا جائزہ
3 دن ago
ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز کاضلع بھر کےصنعتی یونٹس کی انسپکشن کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
3 دن ago
*کمشنر لاہورمریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس۔ عمارات سیفٹی سروے، بوائلرز، بیوٹیفکیشن و پارک بہتری کا جائزہ*
3 دن ago
*صوبہ بلوچستان کے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کا لاہور کا دورہ۔ کمشنر لاہور مریم خان نے اے سی ز کو خوش آمدید کہا*
4 دن ago
*کمشنر لاہورمریم خان کا ڈویژنل دفتر کے موٹرسائکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کا جائزہ*
Related Articles
ڈی سی آفس لاہور میں بسنت مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم،فری سیفٹی راڈز کی تقسیم جاری ہے،کمشنر لاہور مریم خان
1 ہفتہ ago
ضلع لاہور کی حدود میں محفوظ بسنت کے حوالے سے موٹرسائیکلز پر مفت سیفٹی راڈز لگانے کی مہم کا افتتاح
1 ہفتہ ago




