عیدالاضحٰی 2025پر شہر لاہور کو تعفن سے پاک رکھنے اور بروقت آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔شہر بھر میں بڑے پیمانے پر صفائی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی اعلیٰ افسران کی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگز جاری ہیں۔

سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پرڈپٹی سی ای او آپریشنز ذوالقرنین خان نے کوآپریٹو اور پرائیویٹ سوسائٹیز کے نمائندگان کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔اس اہم اجلاس میں 100 سے زائد سرکاری و پرائیویٹ سوسائٹیز کے نمائندگان، 9 ٹاؤنز کے ٹاؤن مینجرز، جی ایم آپریشن راشد ظہور اورڈی جی ایم بلال اشرف نے شرکت کی۔ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نمائندگان کو عیدالاضحٰی پر ایل ڈبلیو ایم سی کے قائم ہونے والے 105 عارضی کولیکشن پوائنٹس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی تمام سرکاری و پرائیویٹ سوسائٹیز کو عید قربان پر ممکنہ معاونت فراہم کرے گا اوروزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ماحول دوست بیگز کی مفت فراہمی ایک اضافی فیچر ہوگا۔کوآپریٹو و پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو کوٹے کے مطابق ویسٹ بیگز مہیا کیے جائیں گے۔کوآپریٹو و پرائیویٹ سوسائٹیز جانوروں کا ویسٹ اور آلائشیں اپنے قریب قائم کردہ عارضی کولیکشن پوائنٹس پر مقرر کردہ اوقات میں شام 6 بجے سے قبل ہر صورت پہنچانے کے پابند ہونگے۔ سوسائٹی کی اندرونی صفائی کی مکمل ذمہ داری سوسائٹی انتظامیہ کی ہی ہو گی۔غیر قانونی ڈمپنگ اورشہریوں کی جانب سے کسی بھی شکایت کی صورت میں سوسائیٹیز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔عید کے ایام میں انفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں گی۔لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے عید الضحیٰ صفائی آپریشن کے لیے بہترین حکمتِ عملی مرتب کی جا رہی ہے۔






