میڈیکل اینڈ ڈینسٹری کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ(ایم ڈی کیٹ)کے تحت امتحانات ہورہے ہیں۔ کمشنر لاہور مریم خان نے پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی مراکز کے گرد امتحانی پروٹوکولز کیمطابق انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسی رضا بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہے، غیر متعقلہ اشخاص کا داخلہ سختی سے بند ہے، انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز کے گرد انتظامیہ کیطرف سے ایس او پیز کے مطابق تمام تر انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے، امتحانی مراکز میں بلاتعطل امتحان جاری ہیں نگران و سکیورٹی عملہ فرائض سرانجام دے رہا ہے، امتحانی مراکز کے گرد ٹریفک روانی کیلئے ٹریفک پولیس فرائض سرانجام دے رہی ہے کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ طلبا و طالبات کے والدین کے بیٹھنے کیلیے علیحدہ انتظامات کیے گئے ہیں۔






