وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے صوبائی سیکریٹری زراعت عثمان احمد کی جانب سے مجوزہ گلگت بلتستان ایگری کلچر ڈرافٹ پالیسی 2027-36کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبے میں خود کفالت اور مقامی زمینداروں و کسانوں کو بہتر سہولیات اور مواقع فراہم کرنے اور ان کی خوشحالی کے لیے زرعی پالیسی ناگزیر ہے۔ گلگت بلتستان میں زرعی زمین کو وسعت دینے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، اور زمینوں سے پیداوار میں اضافے اور ان کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے محکمہ زراعت کی مرتب کردہ مجوزہ پالیسی پر کی منظوری کے بعد اس پر عملدرآمد سے نمایاں بہتری آئے گی۔وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری زراعت کی سفارش پر گلگت بلتستان میں غیر معیاری کھاد اور زرعی ادویات کی فروخت کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، محکمہ زراعت کے افسران کی معاونت سے غیر معیاری کھاد اور زرعی ادویات بیچنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کریں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان میں مشروم کی پیداوار پر خصوصی توجہ دی جائے، کیونکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی شدید مانگ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قدرتی آفات کی صورت میں فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے اور معاوضوں کی ادائیگی کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی پالیسی میں ضروری ترمیم کی جائے گی۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ایگری کلچر ڈرافٹ پالیسی کی تیاری کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضروری ترامیم کے بعد اس پالیسی کو واضح ٹائم لائنز اور درکار وسائل کی تفصیلات کے ساتھ مزید بہتر بنایا جائے، تاکہ منظوری اور فوری عملدرآمد کے لیے اسے جلد اسمبلی میں پیش کیا جا سکے۔
Read Next
20 گھنٹے ago
*گلگت بلتستان کابینہ نے مالی سال 2026-27کا 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کر لیا۔*
20 گھنٹے ago
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
2 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
2 دن ago
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
4 دن ago






