*ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ مجیب قمبرانی کا میٹرو آفس،ایئر پورٹ روڈ اور نواں کلی کا دورہ*

کوئٹہ،(بلدیات ٹائمز)میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر مجیب قمبرانی نے منگل کے روزمیٹروپولیٹن کارپوریشن کے مختلف دفاتر میں جاری رنوویشن اور بحالی کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا،انہوں نے کام کے معیار، رفتار اور مجموعی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ شعبہ جات کو ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی و بحالی منصوبوں کو مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے،ایڈمنسٹریٹر مجیب قمبرانی نے ایئرپورٹ روڈ اور نواں کلی میں جاری ترقیاتی اسکیمات کا بھی دورہ کیا،جہاں انہیں جاری منصوبوں کے اہم نکات، فیزوارک اور شہری سہولیات میں بہتری سے متعلق بریفنگ دی گئی،انہوں نے کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی سہولیات میں بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،لہٰذا تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیاری کام اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے،ایئر پورٹ روڈ پر ناقص کام کرنے پر انجیئر معطل کردیا گیا،دورے کے موقع پر چیف میٹروپولیٹن آفیسر عطاء اللہ بازئی، چیف انجینئر اسحاق مینگل،اکاونٹ آفیسر منظور بلوچ اور دیگر افسران بھی موجود تھے

جواب دیں

Back to top button